لاہور( خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد سلیم بریار نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے چینی کی قیمت فروخت85روپے مقرر کرنے کے بعد اس پر فوری عملدرآمد کے اقدامات کیے جائیں انہوںنے حکومت کی طرف سے چینی کی بڑھتی ہوئی ہوشربا قیمتوں کو کنٹروں کرنے کیلئے حکومتی اقدامات کو درست سمت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ گنے کی کاشت کرنے والے کسانوں کی شوگر مالکان کے پاس 10ارب سے زائد رکی ہوئی گنے کی قیمتوں کی فی الفور ادائیگیوںکا بندوبست کیا جائے۔
حکومت گنے کے کاشتکاروں کی فی الفورادائیگیوں کا بندوبست کرے:چوہدری سلیم بریار
Apr 06, 2021