قومی ٹیم کو دھچکہ شاداب خان سیریز سے باہر

جوہانسبرگ (آئی این پی) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈیبدھ کو کھیلا جائیگا۔3میچوں کی سیریز1-1سے برابر ہے،قومی ٹیم میں آل رائونڈر شاداب خان کی انجری کے باعث فیصلہ کن ون ڈے میں  محمد نواز یا عثمان قادر کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ شاداب خان اپنے بائیں پاؤں میں انجری کے باعث چار ہفتوں کے لیے مسابقتی کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں، لہٰذا وہ دورہ جنوبی افریقہ کے بقیہ میچز اور دورہ زمبابوے سے باہر ہوگئے ہیں۔ انجری کا شکار ہونے پر شاداب خان کا ایکس رے کروایا گیا، جس میں  انٹرا آرٹیکلور کیمونیکیٹڈ فریکچر تشخیص ہوا ہے، لہٰذا انہیں چار ہفتوں کے لیے ری ہیب تجویز کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...