گوگل کی ویڈیو کانفرنسنگ سروس  میٹ کی لامحدود وقت تک مفت کالز کی مدت میں 30 جون تک اضافہ

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)گوگل نے اپنی ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ میں لامحدود وقت تک مفت کالز کی مدت میں 30 جون تک اضافہ کردیا۔ گوگل نے اعلان کیا تھا کہ اس میں مفت ویڈیو کال کا دورانیہ 60 منٹ تک ہوگا مگر اس کا اطلاق 30 ستمبر کے بعد سے ہونا تھا۔ گوگل نے اپریل 2020 میں اپنی ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ کو تمام صارفین کے لیے مفت کردیا تھا جس کا مقصد کورونا وائرس کی وبا کے دوران باہمی رابطوں میں لوگوں کو سہولت فراہم کرنا تھا۔یہ کانفرنسنگ سروس پہلے صرف جی سیوٹ کے صارفین کے لیے مخصوص اور 6 ڈالر ماہانہ پر ہی دستیاب تھی۔گوگل میٹ کے مفت ورژن کو استعمال کرنے کے لیے جی میل اکانٹ لازمی درکار ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن