اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)الیکشن کمیشن میں پی کے 63 نوشہرہ ضمنی انتخاب میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت بارہ اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔ الیکشن کمیشن ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی ۔درخواستگزار پی ٹی آئی امیدوار عمر کاکا خیل کے وکیل شاہ خاور اور مسلم لیگ ن کے امیدوار اختیار ولی اور ریٹرننگ آفیسر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔ وکیل شاہ خاور نے کہاکہ گزشتہ سماعت پر ن۔لیگ کے امیدوار کو نوٹس کیا گیا تھا۔ الطاف ابراہیم قریشی نے کہاکہ ٓاپ کے پاس بیضابطگیوں کے کیا شواہد ہیں۔ وکیل شاہ خاور نے کہاکہ ریٹرننگ آفیسر نے اپنی رپورٹ میں بیضابطگیوں کی نشاندہی کی۔ اختیار ولی نے کہاکہ جواب جمع کرانے کیلئے وقت دیا جائے۔ وکیل شاہ خاور نے کہاکہ آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کر کے الیکشن میں فیصلہ سنائے۔ الطاف ابراہیم قریشی نے کہاکہ جواب کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے کیس اگے بڑھاسکتے ہیں یا نہیں۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔