ٹاٹے پور (نامہ نگار) سڑکوں کے کناروں پر سرکاری درختوں کا قتل عام جاری جس سے روزانہ کی بنیاد پر محکمہ جنگلات کو ہزاروں لاکھوں کا نقصان ہونے لگا قادر پورراں تا کوٹھے والا روڈ 18 کسی روڈ 17 کسی مائنر و دیگر روڈ پر لگے تناور درختوں کا قتل عام جاری ہے جو درخت کسی بیماری کی وجہ یا آندھی آنے سے گر جاتے ہیں اس کو بیلدار کاٹ کر فروخت کر دیتے ہیں اسکے علاوہ بھی درختوں کی چوری ملازمین کی ملی بھگت سے جاری ہے ذرائع کے مطابق یہاں پر عرصہ دراز سے بیلدار اور فاریسٹ گارڈ تعینات ہیں جس کی وجہ سے محکمہ جنگلات کو روزانہ کی بنیاد پر نقصان ہو رہا ہے ستم ظریفی یہ ہے کہ ایک طرف حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت دعوے کر رہی ہے کہ سرسبز پاکستان ہم بنائیں گے اور درخت وسیع پیمانے پر لگائیں گے دوسری جانب پہلے سے لگے تناور درختوں کا قتل ان کے دعوؤں کی نفی ہے بلاک آفیسر و دیگر محکمہ جنگلات کے آفیسران چکر لگاتے بھی ہیں تو ان کو سب اوکے کی رپورٹ دی جا رہی ہے عرصہ دراز سے تعینات بلیدار اور فاریسٹ گارڈز ہی محکمہ جنگلات کو نقصان پہنچانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی۔
وزیر اعظم کے بلین ٹری سونامی کی مخالفت میں جنگلات کا قتل عام جاری
Apr 06, 2021