ملتان (لیڈی رپورٹر) حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت ماہ رمضان سے قبل مہنگائی پر قابو پا لے گی۔ کورونا لاک ڈائون کے باوجود ملکی معیشت بہتر سمت پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ویمن ونگ شازیہ وحید آرائیں نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پاکستان کو مافیاز کی سیاست سے آزاد کرایا۔کمزور افراد کی مدد تحریک انصاف حکومت کا مشن ہے۔
حکومت مہنگائی پرقابو پانے کیلئے مصروف عمل ہے : شازیہ وحید آرائیں
Apr 06, 2021