اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد کی احتساب عدالت پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے نیب ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے رہنما سردار مہتاب احمد خان اور دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلے کی تاریخ مقرر22اپریل مقرر کر دی ہے ،پیر کو اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے نیب ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی،سابق سی ای او پی آئی اے مشرف رسول اور سابق سیکرٹری ایوی ایشن عدالت میں پیش ہو ئے ،جج احتساب عدالت نے کہا کہ تمام ملزمان کی بریت کی درخواستوں پرعدالت22اپریل کو فیصلہ سناے گی، ملزمان بری ہونگے یا نہیں احتساب عدالت 22اپریل کو فیصلہ سناے گی۔