میلبورن: اگرچہ آکٹوپس بہت ذہین جانور ہے لیکن ایک بہت انوکھے واقعہ میں آکٹوپس نے ایک شخص پر حملہ کیا ہے۔آسٹریلیا کے نوجوان ماہرِ ارضیات لانس کارلسن کو یہ واقعہ پیش آیا۔ وہ آسٹریلیا کے جیوگراف بے کے ساحل پر اسنارکلنگ کررہے تھے کہ انہوں نے پہلے ایک جانور دیکھا جس پر اسٹنگ رے کا گمان ہوا جو پانی سے چھلانگ لگا کر ان کی جانب بڑھی۔بعد ازاں انہوں نے اس کی ویڈیو بنانا شروع کی اور وہ ان کی جانب بڑھی لیکن فوراً ہی پانی میں غائب ہوگئی۔ اچانک انہیں اپنے الٹے بازوسرسراہٹ محسوس ہوئی اور ساتھ ہی ان کی گردن اور کمر پر کوڑے کی طرح کوئی شے لگی۔ چند منٹوں بعد ان کی گردن پراور پیٹھ پر سرخ نشان نمایاں تھے۔ تاہم کارلسن نے اس سارے عمل کو بہت تکلیف دہ قرار دیا۔ اس سے 20 منٹ قبل کی ویڈیو میں بھی آکٹوپس کو غصے میں دیکھا جاسکتا ہے۔