ملتان ( سپیشل رپورٹر ) موضع پتی غلام علی تحصیل کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ کے رہائشی جواہر حسین شاہ،ملک غلام عباس،محمد نذیر ،سجاد حسین قریشی نے ملتان پریس کلب میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ایم پی اے ملک رفیق کھر قبضہ مافیا کا سرغنہ ہے انہوں نے ہماری 3مربع اراضی جو 1954ء سے ہمارے پاس موجود ہے جو کہ پیر جواہر حسین شاہ،پیت بھاون شاہ،بی بی نظام الٰہی زوجہ رمضان شاہ کے نام ہے جسے ہم نے ٹھیکہ پر عاشق حسین ،غلام رسول،ایاز پٹھان، حاجی ربنوازکو 2019ء میں دی تھی جس کا ٹھیکہ ایک سال ہوگیا ہے ٹھیکہ کے پیسے قبضہ مافیا نے نہیں دئیے مستاجری مانگنے پر انکار کردیا اور دھمکیاں دینے لگے پیر جواہر حسین شاہ نے سیاستدانوں اور پولیس کو آگاہ کیا مگر پولیس تھانہ سنانواں بھی ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے جب ہم نے قبضہ لینے کیلئے اراضی پر ہل چلوائے تو ایاز پٹھان ودیگر نے مزاحمت شروع کردی اور پولیس بلوا کر ہمارے 4افراد گرفتار کرادئیے ٹریکٹر اور لاکھوں کی نقدی بھی نکال کر پولیس لے گئی اب ہمارے رقبہ پر قبضہ گروپ قابض ہیں اور ہمیں جان سے مارنے کی وھمکیاں دی جارہی ہیں۔