وفاقی وزیر امین الحق روبصحت   عوام سے جلد صحت یابی کی اپیل

Apr 06, 2021

کراچی (نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق  مقامی اسپتال میں روبصحت ہیں۔ انہیں گزشتہ شب طبیعت بگڑنے کے بعد گھر سے  اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی طبیعت بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔  اطلاعات کے مطابق امین الحق کو ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔اہل خانہ  کے مطابق امین الحق کے پلیٹ لیٹس میں شدید کمی ہوئی، ان کے پلیٹ لیٹس 12 ہزار تک پہنچ گئے۔وفاقی وزیر امین الحق اور اہل خانہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ  ان کی جلد صحت یابی کی دعا کریں۔ 

مزیدخبریں