ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)پیپلزپارٹی وہ واحد سیا سی جماعت ہے،جس کی بنیادجمہوریت پسند شخصیت ذوالفقارعلی بھٹونے بنیادرکھی تھی،اورپیپلز پا رٹی آمریت کے ساتھ ٹکرانے کی جوشاندارتاریخ ر کھتی ہے،اس کی کوئی دوسری سیاسی جماعت مثال پیش نہیںکرسکتی،ذوالفقارعلی بھٹونے ملک پاکستان کو1973میںمتفقہ آئین دیا،ملک میںختم نبوتؐ کامستقل تحفظ کرتے ہوئے پارلیمنٹ سے قادیا نیو ںکے خلاف پیش کی گئی قراردادکومتفقہ طو رپر منظو رکر وایا،اورپاکستان میںایٹمی طاقت کی بنیادر کھی ،پیپلز پا رٹی کوآمرانہ ہتھکنڈوںسے ختم کرنیوالے خودتو ما ضی کاحصہ بن گئے،مگرپیپلزپارٹی اورذوالفقارعلی بھٹو کاعوامی محبت کانعرہ اورمشن آج بھی زندہ ہے، ان خیالات کااظہارتحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ سے متعلق پیپلزپارٹی کے سینئررہنماء سردارشعیب ممتازنے ذوا لفقارعلی بھٹوکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا بلا ول بھٹوزرداری نے پیپلزپارٹی کوایک بار پھر بے نظیر بھٹوشہیدکی پارٹی بنانے میںسرگرم کردارادا کر کے بانی ذوالفقارعلی بھٹوکی جمہوریت کیلئے دی جانیوالی خدمات اورقربانیوںکوزندہ کرکے رکھ دیا ہے۔