غریب اورچھوٹے تاجروں کو بلاجواز تنگ نہ کیاجائے

Apr 06, 2021

 مری(نامہ نگار خصوصی) پنجاب فوڈ اتھارٹی کو تا جوں کے بجائے مصالحہ جات بنانے والی فیکٹریوں کو پکڑنا چاہیے کیونکہ مقامی بازاروں کے چھوٹے چھوٹے دوکاندار ان کمپنیو ں سے اشیاء ضروریہ اور مصالحہ جات وغیرہ  خرید کرلاتے ہیں ۔ایسے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کو چاہیے کہ وہ غریب تاجروں کو تنگ کرنے اوربھاری جرمانے کے بجائے مصالحہ جات وغیر ہ بنانے اور ملاوٹ کرنے والوں کوقانون کے دائرے میں لائے ۔اس سلسلے میںمری کے تاجروں کاکہنا ہے کہ مری میں کوئی کارخانہ یا فیکٹری نہیں ہے اورنہ ہی مری میں مصالحے وغیرہ بنائے جاتے ہیں جبکہ،محکمہ فوڈ اتھارٹی ان لوگوں پر نامعلوم وجواہات پرنہ تو قانونی کاروائی کرتی ہے جبکہ اصل مجروموں پر ہاتھ نہیں ڈالتی  انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب اورچھوٹے تاجروں کو بلاجواز تنگ نہ کیاجائے ۔

مزیدخبریں