کراچی سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں فنی خرابی  

Apr 06, 2021

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) کراچی سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث اسے پرواز کے تھوڑی دیر بعد ہی کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا، طیارے میں وفاقی وزیر اسد عمر سمیت 330 مسافر موجود تھے۔ سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق سیرین فلائٹ 502 نے 12 بجکر 50 منٹ پر  کراچی سے اسلام آباد کے لئے اڑان بھری تھی، روانگی کے 40 منٹ کے بعد تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، طیارے میں اچانک تکنیکی خرابی پر پائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی کال دی۔ سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ دوبارہ کراچی ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا، مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے اسلام آباد روانہ کیا کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس ایئربس میں گزشتہ دنوں بھی طیارے ایک انجن میں خرابی ہوئی تھی۔

مزیدخبریں