اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پن بجلی کے ٹیرف میں ایک روپے 56پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی۔ نیپرا اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال کی کئے پن بجلی کا اوسط پیداواری ٹیرف 4روپے11پیسے فی یونٹ مقررکر دیا ہے۔ پن بجلی ٹیرف میں 96پیسے فی یونٹ خالص پن بجلی منافع شامل اس سے قبل پن بجلی کا اوسط ٹیرف 5روپے 67پیسے تھا۔اس قبل اس پن بجلی ٹیرف میں 3روپے 55پیسے فی یونٹ خالص پن بجلی منافع شامل تھا ۔