سکھر(این این آئی) قومی احتساب بیورو سکھر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے رمیش لال کوآج(منگل) طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم این اے رمیش لال پر نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جس پر انھیں اہل خانہ سمیت طلب کر لیا گیا ہے۔نیب ذرائع نے بتایا کہ رمیش لال کی والدہ، 2 بھائی، اور دیگر رشتہ داروں کو بھی آمدن سے زائد اثاثوں کی تفتیش میں شامل کیا گیا ہے، رمیش لال سمیت مجموعی طور پر خاندان کے 19 افراد کو طلب کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نیب نے جواب مانگا ہے کہ انھوں نے ایک ارب روپے سے زائد کے اثاثے کیسے بنائے؟ پی پی ایم این اے سے 50 کروڑ سے زائد کی میڈیسن کمپنی، ریزیڈنسی اور اپارٹمنٹس کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
آمدن سے زائد اثاثے‘ پی پی ایم این اے رمیش لال 19 رشتے داروں سمیت نیب طلب
Apr 06, 2021