فیوچر سیلز معمول کا طریقہ، سٹہ بازی سے تعلق نہیں: جہانگیر ترین

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ فیوچیر سیلز کا سٹہ بازی سے کوئی تعلق نہیں۔ بہتان تراشی کا سلسلہ بند کیا جائے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں جہانگیر ترین نے لکھا کہ معمول کی کاروباری سرگرمیوں میں مستقبل کے لئے مالی تحفظ کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے لکھاکہ دنیا بھر میں کاروبار کے لئے فیوچر سیلز ایک معمول کا طریقہ ہے۔ جے ڈی ڈبلیو کے کھاتوں میں تمام طرح کی سیلز پوری طرح ڈکلیئر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن