اسلام آباد(خبرنگار)نائب سربراہ پاک فضائیہ نے آپریشنل ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق ایسز میٹ 1-2021 کا معائنہ کیا۔ائیر مارشل سید نعمان علی نائب سربراہ پاک فضائیہ، عسکری مشق ایسز میٹ 1-2021 کا جائزہ لیا۔ ائیر کموڈور احسن یوسف، کمانڈنٹ ائیر پاور سنٹر آف ایکسی لینس نے نائب سربراہ پاک فضائیہ کو مشقوں کی نمایاں خصوصیات، جن کا مقصد باہمی اشتراک کو فروغ دینا اور حقیقت سے قریب تر ماحول میں تربیت کی فراہمی ہے،۔پر تفصیلی بریفنگ دی۔ نائب سربراہ پاک فضائیہ نے مشقوں میں حصہ لینے والی یونٹس کی عسکری تیاری اور مشقوں کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ میجر جنرل عید بن باراک العطیبی، کمانڈر شاہ عبدالعزیز ائیر بیس بھی دیگر عسکری مہمانانِ گرامی کے ساتھ اس موقع پر موجود تھے۔