سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی)ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کے دوران فرائض میں غفلت کے مرتکب افسران کیخلاف مسلم لیگ(ن) کی امیدوار قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے چیف الیکشن کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر صوبائی حکومتوں کو تحریری درخواست ارسال کر دی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ چیف آفیسر محکمہ تعلیم سیالکوٹ مقبول احمد شاکر اور ڈپٹی ڈی او کالجز محمد اقبال کلویا نے 19فروری کو ہونیوالے انتخابات میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔ اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن نے 19فروری کے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دیا تھا اور تمام حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم جاری کیا تھا ۔
ڈسکہ ضمنی انتخاب ،غفلت کے افسروں کیخلاف لیگی امیدوار کی تحریری درخواست
Apr 06, 2021