ایک ہزار بھارتی سکھ یاتری بیساکھی تقریبات میں شرکت کیلئے آئینگے: اندر جیت سنگھ 

نارووال(نامہ نگار) ممبر پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی اندرجیت سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت سے ایک ہزار کے قریب سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے بیساکھی کی تقریبات منانے کے لیے پاکستان آئیں گے ۔ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدآمد کرتے ہوئے سکھ یاتری بارہ اپریل کو پاکستان آئیںگے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی عبادت کی تقریب پنجہ صاحب میں ادا کی جائے گی جس کے بعد سنگت ننکانہ صاحب ، ڈیرہ صاحب لاہور کرتار پور صاحب کے درشن بھی کریں گے جس پر پربند ھک کمیٹی کی طرف سے گردوارہ کرتار پور صاحب میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...