ملتان ( سپیشل رپورٹر )لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس مزمل اختر شبیر نے صوبائی وزیر محنت انصر مجید خان جو کہ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے چیئرمین بھی ہیں کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 مئی کو جواب طلب کرلیا ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں پٹیشنر ممتاز خان نیازی نے کونسل محمد عامر خان بھٹپ کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود پنجاب سوشل سیکورٹی پیٹشنر کو ریلیف فراہم کرنے اور اس کا معاملہ قانون کے مطابق حل کرنے سے گریزاں ہے حالانکہ ہائی کورٹ نے 28 اپریل 2016 کو پیٹشنر کو سماعت کر کے اس کا معاملہ ایک ماہ میں حل کرنے کی ہدایت کی تھی مگر پانچ سال گزرنے کے باوجود نہیں انصاف نہیں مل سکا۔