کرچی(کامرس رپورٹر) پاکستان کے بہترین بینک میزان بینک نے حال ہی میں چیپل بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے پراجیکٹ چیپل اپ ٹائون کو شریعہ کمپلائنٹ ہائوسنگ فنانس سہولت فراہم کرنے کیلئے چیپل بلڈرز کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں ۔ اس معاہدے کے تحت میزان بینک چیپل اپ ٹائون میں ولاز خریدنے والے صارفین کو ڈائمنشنگ مشارکہ کی بنیادپر اپ فرنٹ کے 15لاکھ روپے سمیت زیادہ سے زیادہ 25سال کی مدّت پر75فیصد تک ہائوس فنانسنگ کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس اسٹریٹیجک شراکت داری سے بینک کو بڑے کاروباری حجم تک رسائی حاصل ہوسکے گی جبکہ دونوں اداروں کو اپنے کاروبار میں توسیع کے مواقع دستیا ب ہوں گے۔ میزان بینک چیپل بلڈرز کے چیپل کورٹ یارڈ پراجیکٹ میں بھی ہائوس فنانسنگ کی سہولت فراہم کررہا ہے۔ معاہدے پر اسکیم 45میں واقع چیپل کے فلیگ شپ رہائشی منصوبے چیپل اپ ٹائون کی لانچنگ کے موقع پر دستخط کئے گئے۔اس موقع پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس ارشد مجیدنے کہاکہ میزان بینک ملکی تعمیراتی شعبے کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے مختلف کیٹگریز کے صارفین تک رسائی کیلئے اپنے شریعہ کمپلائنٹ پراڈکٹ کوتوسیع دے رہا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ چیپل بلڈرز کے ساتھ ہمارا معاہدہ مسابقتی شرائط پرچیپل بلڈرز میں رہائشی یونٹ خریدنے والے صارفین کوباآسانی مالی معاونت فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ میزان بینک وزیرِ اعظم پاکستان کے ویژن عوام کیلئے کم لاگت رہائشی سہولیات کی فراہمی کو سپورٹ کرتے ہوئے خصوصی کمپلائنٹ سلوشنز کے ذریعے عوام کی مالی اعانت کو مزید قابل عمل بنانے کیلئے مستقل اقدامات کررہا ہے۔اس موقع پر چیپل بلڈرز کے مالک حنیف چیپل نے کہاکہ چیپل اپ ٹائون جدید سہولیات سے مزین اپنی نوعیت کا بہترین پراجیکٹ ہے۔ محفوظ سوسائٹی میں اپنا مکان رکھنے کے خواہشمند صارفین کیلئے جدید ترین سہولیات کے ساتھ یہ پراجیکٹ تیارکیا گیاہے۔ میزان بینک کو بطور بینک شراکت دار کرنے پر ہمیں خوشی ہے اور ہمارے صارفین کیلئے شریعت کے مطابق پراڈکٹ ڈیزائن کرنے پر ہم بینک کے شکرگزار ہیں۔ چیپل اپ ٹائون پراجیکٹ 259لگژری ولاز پر مشتمل ہے جو محفوظ اور گیٹڈ کمیونٹی کے اندر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے میں پارک ، کھیل کے میدان، جاگنگ ٹریک ، مسجد اور دیگر جدید ترین سہولیات شامل ہیں۔