باغ وبہار،ہارون آباد (نامہ نگار) گندم کی فصل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 10 ایکڑ پر تیار فصل جل کر خاکسترہوگئی۔ نواحی علاقے چک 129 ون ایل میں مقامی زمیندار کی گندم کی فصل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی کھیتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن آگ کی شدت زیادہ ہونے سے ان کی کوشش ناکام ثابت ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ تقریباً 10 ایکڑ پر گندم کی تیار فصل آگ سے جل کر خاکسترہوگئی تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ کاشتکار کو لاکھوں کا نقصان ہوا۔ہارون آباد سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گائوں 124 سکس آرکے علاقہ میں گندم کی تیار فصل کو آگ لگ گئی۔اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا گندم کو آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہارون آباد کے نواحی گائوں 124 سکس آرکے علاقہ میں میں ظفر نامی زمیندار کے رقبہ میں گندم کی تیار فصل میں آگ بھڑک اٹھی تیز ہوا کے باعث آگ نے تیزی سے پھیلنا شروع کیا تو آس پاس موجود اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا اور تقریبا دس کینال رقبہ پر گھڑی گندم کی فصل جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی۔گندم کی فصل کو آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔