خصوصی افراد کی مشکلات بہت زیادہ ‘بحالی کا عمل چیلنجز سے بھرپور ہے:لبارڈ

Apr 06, 2021

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور بزنسمین ایسوسی ایشن برائے بحالی معذوراں (لبارڈ) کے صدر محمد پرویز ملک اور سیکریٹری جنرل محمد سعید خان نے تمام طبقات ہائے فکر سے اپیل کی ہے کہ وہ خصوصی افراد کی بحالی کے لیے لبارڈ کے مشن کو آگے بڑھانے میں مدد کریں ۔ ایک بیان میں لبارڈ کے عہدیداروں نے کہا کہ خصوصی افراد کی مشکلات بہت زیادہ اور بحالی کا عمل چیلنجز سے بھرپور رہے۔ اس کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا اپنا بہترین کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور بزنسمین ایسوسی ایشن برائے بحالی معذوراں بے لوث جذبے کے تحت خصوصی افراد کی بحالی کے لیے کوشاں ہے۔ اب تک ہزاروں افراد کو علاج و معالجہ، تعلیم و تربیت، مصنوعی اعضا  اور قرض حسنہ سمیت دیگر بہت سی خدمات بلامعاوضہ مہیا کرچکی ہے۔

مزیدخبریں