نااہل افراد سے حکومتیں نہیں چلا کرتیں: راشد متین ڈوگر

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماء ملک راشد متین ڈوگر نے کہا ہے کہ نااہل افراد سے حکومتیں نہیں چلا کرتیںبلکہ دن رات کام کرناپڑتاہے، نواز لیگ کا دور حکومت ہر لحاظ سے مثالی تھا جس میں پاکستان کی سمت درست ہوئی اور ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوا،  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  موجودہ حکمرانوں نے بڑے بڑے دعوے کئے کام صرف یہ کیاوہ یہ کہ نوجوان نسل کو گالیاں سکھائیں، تکبر ،ضد اور حماقتوں نے ملک کا ہر شعبہ تباہ کردیا ملک کے طول وعریض میں مہنگائی،بے روزگاری او رمایوسی کے ڈیرے لگے ہوئے ہیں ، بھوک اور غربت سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں،گیس،بجلی اور تمام اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ حکمرانوں کی وعدوں کی نفی ہے دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے سٹی نائب صدر چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا شریف برادران نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا جبکہ حکمرانوں نے پاکستان کو جدید معیشت کے ٹریک سے اتار کر لنگرخانوں کی طرف موڑ دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن