تعمیری کردار

Apr 06, 2021

ڈاک ایڈیٹر

معاشرے میں میڈیا نے ہمیشہ تعمیری کردار ادا کیا ہے۔ طویل عرصے سے میڈیا ایشوز  کنٹرول کرنے  اور تفریح  کا ایک طریقہ تھا لیکن آج یہ ہماری زندگی اور  معاشرے کا لازمی حصہ بن چکا ہے ۔ کیوں کہ ہم معلومات کے  ذرائع کو یکجا کرنے کے لئے لفظ میڈیا استعمال کرتے ہیں۔ اوسطا ایک آدمی دن میں 4 گھنٹے ٹی وی دیکھنے اور اخبارات پڑھنے پر صرف کرتا ہے۔ میڈیا کو معاشرے کا چوتھا ستون خیال کیا جاتا ہے۔ معاشرے کی فلاح و بہبود میں یہ ایک اہم کردار ادا کرتا ہے ۔  یہ درست ہے کہ میڈیا کو قومی ترقی ، قومی ہم آہنگی اور قومی سلامتی کو فروغ دینے کے لئے ایک لازمی ذریعہ کے طور پر کام کرنا چاہئے۔اس میں کوئی شک نہیں  کہ میڈیا نے دنیا کو گلوبل ولیج بنانے اور دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں میں مواصلاتی خلیج کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ میڈیا آگاہی دینے کا ایک زریعہ بھی ہے  جیسا کہ کورونا میں بھی میڈیا نے اپنا بھرپور کام کیا ہے۔ لوگوں کو کورونا سے بچائو کے لیے بھی آگاہی دی ہے۔  میڈیا اپنی ذمہ داری کی نشاندہی کرتا ہے اور خلوص نیت اور ایمانداری سے کام کرتا ہے  اور تب یہ قوم کی تعمیر میں بڑی طاقت کے طور پر کام کرسکتا ہے۔)حفصہ ندیم ، اسلام آباد(

مزیدخبریں