وزیر تعلیم پنجاب نے صوبے کے تیرہ اضلاع میں عید تک پہلی تا آٹھوں جماعت تک اسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ٹوئٹر پر ٹویٹ میں کہا ہے کہ صوبے کے تیرہ اضلاع میں پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت کے طلبا کے لئے سکول عید الفطر تک بند رہیں گے لاہور، راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوٹبہ ٹیک سنگھ، رحیم یار خان میں اسکول عیدالفطر تک بند ہوں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ نویں تا بارہویں، اور کیمبرج کے امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے ، 19 اپریل سے پنجاب کے متاثرہ 13 اضلاع میں تمام اسکول نویں تا بارہویں جماعت مخض بروز سوموار اور جمعرات کھولے جائیں گے۔ ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ آج کئے جانے والے فیصلوں پر نظرثانی کے لئے اہم اجلاس دو ہفتوں بعد منعقد کیا جائے گا۔
ANNOUNCEMENT No. 1
— Murad Raas (@DrMuradPTI) April 6, 2021
All Public & Private schools Classes 1-8 to remain closed until Eid in Lahore, Rawalpindi, Gujrat, Gujranwala, Multan, Bhawalpur, Sialkot, Sargoda, Faisalabad, TT Singh, RYK, DG Khan and Sheikupura. Decision to be reviewed in 2 weeks.
ANNOUNCEMENT No. 2
— Murad Raas (@DrMuradPTI) April 6, 2021
All Public & Private Schools classes 9-12 will be open only Monday & Thursday starting April 19th, 2021 in Lahore, Rawalpindi, Gujrat, Gujranwala, Multan, Bahawalpur, Sialkot, Sargoda, Faisalabad, TT Singh, RYK, Sheikhupura and DG Khan.
ANNOUNCEMENT No. 3
— Murad Raas (@DrMuradPTI) April 6, 2021
All Examinations for Classes 9 through 12 and O/A Levels will be conducted as per schedule in Punjab.