برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے برطانوی فارن سیکرٹری کو خط لکھ دیا اور پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کی مخالفت کردی۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے سوالات اٹھا دیئے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شاملُ کرنے کا فیصلہ سیاسی ہے۔ ناز شاہ رکن برطانوی پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ بھارت سمیت کئی ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شر ح پاکستان سے زیادہ ہے لیکن انھیں ریڈ لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا ۔