روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف اسلام آبادپہنچ گئے

Apr 06, 2021 | 20:37

ویب ڈیسک

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وہ  اس سے قبل 2012 میں پاکستان کے دورے پر آئے تھے۔اسلام آباد پہنچنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔سرگئی لاروف وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کے فروغ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق روسی وزیر خارجہ اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات اور دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔ روسی وزیر خارجہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔شاہ محمود قریشی اور روسی وزیر خارجہ باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی وزیر خارجہ کا دورہ  دو طرفہ تعلقات کے فروغ کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ روسی وزیرخارجہ کا یہ دورہ دو طرفہ تعلقات کی طرف نیا رخ ثابت ہوگا۔ پاکستان اور روس کے دو طرفہ تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔روسی وزیر خارجہ سے دو طرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ سے متعلق بات ہو گی۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف بھارت سے ہو کراسلام آباد آ رہے ہیں۔

مزیدخبریں