وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس،گوجرانوالا ڈویلپمنٹ،راولپنڈی اربن ری جنریشن ، نالہ لئی  ایکسپریس وے  سے آگاہی دی گئی

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت  صوبہ پنجاب میں علاقائی معاشی ترقی  کی حکمت عملی کے بارے جائزہ اجلاس ہوا ۔ گوجرانوالا ڈویلپمنٹ پلان،راولپنڈی اربن ری جنریشن اور نالہ لئی  ایکسپریس وے منصوبے کے حوالے سے   پیشرفت سے آگاہ کیا گیا ۔ اجلاس میں وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، مشیر برائے وزیر اعلی ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری پنجاب و صوبے کے سینئر حکام نے   ویڈیو لنک کے ذریعے شریک  کی ۔ نالئی لئی منصوبے کے حوالے سے اجلاس میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد بھی موجود تھے۔ مشیر برائے وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ نے وزیرِ اعظم کو صوبہ پنجاب کے مختلف ڈویژنز کی ترقی کے حوالے سے حکمت عملی کے حوالے سے بریف کیا۔اس ضمن میں آج کے اجلاس میں گوجرانوالا ڈویلپمنٹ پلان پر گفتگو کی گئی۔ علاقائی معاشی ترقی کی حکمت عملی کے تحت مختلف معاشی شعبوں میں متعلقہ علاقوں میں پائے جانے والے مواقع کو برو ئے کار لاتے ہوئے اس علاقے کی ترقی اور ملکی پیداوار میں اس کا حصہ بڑھانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ گوجرانوالا ڈویلپمنٹ پلان کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے گوجرانوالا ڈویژن سے متعلق تمام معاشی حقائق و محرکات پر تفصیلی گفتگواجلاس کو بتایا گیا کہ گوجرانوالا ڈویژن اس وقت ملکی پیداوار  (جی ڈی پی) میں تیرہ فیصد، برآمدات میں بیس فیصد جبکہ بیرون ملک سے ترسیلات زر کے ضمن میں تقریبا چالیس فیصد حصہ ڈال رہا ہے۔ گوجرانوالا ڈویلپمنٹ پلان کے تحت اس علاقے کی زراعت، مینوفیکچرنگ اور سروسز سیکٹر کے شعبہ جات پر خصوصی توجہ دی جا ئے گی تاکہ گوجرانوالا ڈویژن کے پوٹینشل کو مکمل طور پر برے کار لایا جا سکے۔ اس حوالے سے  متعین کردہ ہر ترجیحی شعبے کے  فروغ کے حوالے سے اختیار کی جانے والی مجوزہ حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈویلپمنٹ پلان کے تحت دس شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی جن میں نالج و ٹیکنالوجی ٹرانسفر، اسپیشلائزڈ ویلیو چین انفراسٹرکچر، افرادی قوت کی ڈویلپمنٹ، کلسٹر سپورٹ سسٹم، سستی توانائی، مواصلات، اربن منیجمنٹ، رورل اربن مارکیٹ  کے بہتر روابط، رورل ڈویلپمنٹ  اینڈ منیجمنٹ، ماحولیات وغیرہ شامل ہیں۔ وزیرِ اعظم نے مجوزہ پلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالا ڈویژن میں بے پناہ پوٹینشل پایا جاتا ہے۔ انہوں نے سمال اینڈ میڈیم انڈسٹری میں پائے جانے والے پوٹینشل کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی تمام تر توجہ ایس ایم ایز کو کاروبار کے لئے بہتر مواقع فراہم کرنے پر ہے تاکہ ایس ایم ایز ملکی معیشت میں بہتر کردار ادا کر سکیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا علاقائی معاشی ترقی کی حکمت عملی پر عمل درآمد کے حوالے سے وفاقی حکومت ہر ممکنہ تعاون فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ گوجرانوالا ڈویلپمنٹ پلان کے حوالے سے ٹائم لائنز پر مبنی اہداف کا تعین کرکے ان کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔ بعد ازاں وزیرِ اعظم کو نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے اور اس ضمن میں نالہ لئی کے اطراف میں واقع اراضی کا بہترین استعمال،  منصوبے کے معاشی ثمرات و دیگر پہلوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، منصوبے سے منسلک زوننگ اور ریگولیشنز کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت پر وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی گئی۔ منصوبے پر قائم ہونے والے انٹر چینجز، اور  ریمپ انٹرسیکشن پر اسپیشلائزڈ زونز کے قیام کے حوالے سے بھی بریفنگوزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ زوننگ کے حوالے پہلے مرحلے کا آغاز وسط جون سے کردیا  جائے گا۔ وزیرِ اعظم نے راولپنڈی اربن ریجنریشن اور نالہ  لئی ایکسپریس وے منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ جہاں راولپنڈی شہر کی ٹرانسفارمیشن میں کلیدی کردار ادا کرے گا وہاں اس سے شہر کے مسائل کے حل اور معاشی سرگرمی پیدا ہو گی۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ منصوبے پر مقرر کردہ ٹائم لائنز پر عمل درآمد کے حوالے سے خصوصی توجہ دی جائے تاکہ اس منصوبے کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن