اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پائو نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو مسترد کیا جائے تبھی مسائل حل ہوسکیں گے،اب الیکشن سے بھی اہم آئین ہے، اس کے تحفظ اور تشریح سپریم کورٹ کرے گی ،علیم خان اورچوہدری سرور کی پریس کانفرنس ٹپس آف دی آئس برگ ہیں ابھی تو بہت کچھ کھلے گا۔ یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب شیرپائو نے کہا کہ سپریم کور ٹ نے نوٹس لیا یہ خوش آئند ہے، اب یہ معاملہ زیر سماعت ہے ،ڈپٹی سپیکر کی رولنگ آئینی تھی یا نہیں ؟ بنیادی سوال یہی ہے ،اب پانی سر سے گزرنے کی بات نہ کی جائے ، الیکشن درست طریقے سے ہونے چاہئیں ۔
آفتاب شیر پائو