میانوالی (نامہ نگار) عمران خان کے دیوانے نے تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کی خوشی میں پانچ لاکھ کے نوٹ دریائے سندھ میں پھینک دئیے۔ پکی شاہ مردان کے رہائشی عمران خان کے دیوانے بشیر نامی شخص نے تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کی خوشی میں جناح بیراج کے نزدیک پانچ لاکھ روپے دریائے سندھ میں پھینک دیئے۔ اس شخص نے بتایا کہ اس نے جناح بیراج پر کھڑے ہوکر وڈیو میں کہا تھا اگر عمران خان عدم اعتماد ہار گیا تو وہ جناح بیراج سے دریا میں کود جائے گا۔ تاہم اب اس نے دریا میں پانچ لاکھ روپے کے نوٹ پھینک کر اپنی جان کا صدقہ اتارا ہے۔
عمران کے دیوانے نے تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کی خوشی میں 5 لاکھ دریائے سندھ میں پھینک دیئے
Apr 06, 2022