ملتان ( نوائے وقت رپورٹ) معروف شاعرہ ڈاکٹر غزالہ خاکوانی گزشتہ روز انتقا ل کر گئیں انہوں نے اپنی شاعری سے معاشرے کی حقیقتوں کو اجاگر کیا ۔انکا پہلا شعری مجموعہ ــ"میرے پر نہ باندھو "تھا۔غزالہ جو محسوس کرتی وہ نظم کر لیتی۔اس کی کتابیں اس کے ان جذبوں کی عکاس ہیں۔ڈاکٹر غزالہ خاکوانی منافقت سے پاک سچی کھری باتیں کرنے والی شاعرہ تھیں۔