اسلام آباد (قائع نگار)سابق وفاقی وزیر و لیگی رہنما احسن اقبال نے احتساب عدالت سے بریت درخواست مستردکئے جانے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔گذشتہ روزدائر درخواست میں کہاگیاکہ آئین کا آرٹیکل 164 وفاقی حکومت کو صوبائی پراجیکٹ کو فنڈز دینے کا اختیار دیتی ہے،جس پراجیکٹ پر ریفرنس دائر کیا گیا، وہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے شروع ہوا،نیب ریفرنس الزامات پر مبنی اور حقائق کے منافی ہے،22فروری2022 کو احتساب عدالت نے بریت کی درخواست مسترد کی، سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے ریفرنس بنایاگیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے احسن اقبال کی ناروال سپورٹس سٹی ریفرنس میں بریت کی درخواست مسترد کی تھی۔