پرفارمنس آڈیٹنگ میں ’’ڈیٹا تجزیہ‘‘ پر 3 روزہ کورس کا انعقاد

Apr 06, 2022


لاہور(نیوزرپورٹر) ڈائریکٹوریٹ جنرل پرفارمنس آڈٹ ونگ لاہور کے زیر اہتمام پرفارمنس آڈیٹنگ میں ’’ڈیٹا تجزیہ‘‘ پر 3 روزہ کورس کا انعقاد کیا گیا۔ کورس میں ملک بھر کے 25 افسران نے حصہ لیا۔کورس کے دوران افسران کو ڈیٹا کے تجزیے کے بارے میں تربیت دی گئی کیونکہ جدید دور میں ڈیٹا کا تجزیہ نہ صرف آڈٹ تنظیموں کی اکثریت کیلئے آڈٹ کے عمل کا ایک لازمی حصہ بن گیا ہے بلکہ یہ دیگر تجزیاتی ٹولز کے ساتھ کارکردگی کے آڈیٹنگ کا ایک لازمی ذریعہ بھی بن چکا ہے۔ کورس کا مقصد شرکاء کی تجزیاتی صلاحیتوں کو بڑھانا اور کارکردگی آڈیٹنگ کے نظام میں ان کے پیشہ ورانہ علم اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔ کورس کے دوران کارکردگی آڈیٹنگ میں ڈیٹا تجزیہ کے تمام اہم شعبوں کا جامع طور پر احاطہ کیا گیا اور افسران کو لاگت کے فائدہ کے تجزیہ کے تصورات اور تکنیکوں کے بارے میں تربیت دی گئی اور تفصیلی رہنمائی فراہم کی گئی۔

مزیدخبریں