ریلوے کی جدت کیلئے انٹرنیشنل ماڈلز کی سٹڈی جاری ہے : ظفرزمان رانجھا


لاہور (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹوافسر پاکستان ریلوے ظفر زمان رانجھا نے کہا ہے کہ مسافروں کو بحفاظت اپنی منزل تک پہنچانا ریلوے کی اولین ترجیح ہے۔ انہیں بہتر ماحول فراہم کرنے کیلئے پلیٹ فارمز پر مزید سہولتیں دینے جا رہے ہیں۔ ادارے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے انٹرنیشنل ماڈلز کی سٹڈی جاری ہے ہیں جنہیں ضروری تبدیلیوں کے بعد ایک پروپوزل کی شکل میں حکومت پاکستان کو پیش کیا جائے گا۔ ظفر زمان رانجھا نے کہا کہ مسافروں کو سہولیات پہنچانے اور ان کی سیفٹی کے حوالے سے معاملات کی میں خود نگرانی کر رہا ہوں اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پچھلے 6 ماہ میں ٹرین کے ریونیو میں بڑھوتری دیکھنے میں آئی ہے جس کی بنیادی وجہ حکومت پاکستان کی مسافر دوست پالیسیاں اور ریلوے عملے کا پسنجرز کے ساتھ تعاون ہے۔ سی ای او ریلوے نے کہا کہ پریکس کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے سے ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ میں مزید بہتری دیکھنے میں آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن