اومی کرون سے بھی زیادہ تیزی سے پھیلنے والی کرونا کی نئی قسم سامنے آگئی


لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ میں کرونا کی نئی قسم ’’ایکس ای‘‘ سامنے آگئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کرونا کی نئی قسم ایکس ای کے بارے میں جانچ کررہا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے یہ BA.2 اومی کرون کے مقابلے میں تقریباً 10 فیصد زیادہ تیز منتقل ہوتی ہے تاہم اس قسم کی مزید تصدیق کی ضرورت ہے۔ رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں حکومتی اعدادوشمار کے مطابق 22 مارچ تک ایکس ای کے 637 کیسز سامنے آئے ہیں۔کرونا کی نئی قسم کینیڈا ‘ سپین‘ نیوزی لینڈ اور تھائی لینڈ سمیت 15 ممالک تک پہنچ گئی ہے۔  برطانیہ ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کے مطابق 16 مارچ تک اس کی نمو، BA.2 کی نسبت 9.8 فیصد زائد تھی۔

ای پیپر دی نیشن