ڈنمارک، اٹلی ، سویڈن ، سپین کا 73روسی سفارتکار بیدخل کرنے کا اعلان : جوب دینگے


ماسکو‘ کوپن ہیگن‘ واشنگٹن (نمائندہ خصوصی‘ شنہوا‘ این این آئی‘ اے پی پی) یوکرائن کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس ملک کے مشرقی علاقے میں نئے حملے کرنے اور خارکیف پر قبضہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ یورپی ممالک اٹلی‘ ڈنمارک‘ سویڈن اور سپین نے 73 روس سفارتکاروں کو ملک سے بیدخل کر دیا ہے۔ ڈنمارک میں رشین سفارتخانے کے ترجمان نے کہا اس اقدام کا جواب دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرائنی ترجمان نے کہا کہ روسی افواج ملک کے مشرقی شہر سلویانسک پر حملے کی تیاری کر رہی ہیں تاکہ وہ مشرق کی طرف پیش قدمی کرنے کے ساتھ ہی ڈونباس کے علاقے میں اپنی دیگر افواج کے ساتھ رابطہ قائم کر سکیں۔ امریکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے روس کو انسانی حقوق کونسل سے معطل کرنے پر زور دے گا۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے کہا کہ یوکرائن کے روسی فوجیوں پر بوچا شہر میں درجنوں شہریوں کو قتل کرنے کے الزام کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ ڈنمارک نے جاسوسی کے الزام میں 15 روس کے سفارتکار ملک بدر کر دیئے۔ متحدہ عرب امارات نے یوکرائن کو  30 ٹن امدادی سامان کی پانچویں کھیپ بھیج دی۔ یوکرائنی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے ساتھ سکیورٹی ضمانتوں پر مذاکرات کے لئے وفد کی منظوری دے دی۔ ڈنمارک میں روسی سفارت خانے نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ڈنمارک کے اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید خراب کرنا ہے۔ ایک ای میل میں لکھا کہ اس اقدام کا جواب دیا جائے گا۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق او ایس سی ای میں روس کے مستقل نمائندے الیگزینڈر لوکاشیوچ نے اجلاس کے دوران کہا کہ یوکرائنی اور مغربی میڈیا میں چلنے والی کیف ریجن میں گولی مار کر قتل کئے گئے شہریوں کی اجتماعی قبروں کے بارے میں رپورٹس جعلی ہیں۔ روسی سفارت کار نے کہا کہ ہم 'روسی جنگی جرائم' کے حوالے سے جعلی تشہیر کی وہی مہم دیکھ رہے ہیں جو مغربی اور یوکرائنی میڈیا کی رپورٹوں میں کیف ریجن کی دوسری بستیوں کی صورت حال کے بارے میں دکھائی گئی ہیں۔ یاد رہے 3 اپریل کو روسی وزارت دفاع نے کیف کے علاقے بوچا کے قصبے میں شہریوں کے قتل کے کیف کے الزامات کی تردید کی۔ ترجمان روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ روسی فوج 30 مارچ کو بوچا سے مکمل طور پر نکل چکی ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بوچا کی صورتحال کو "جعلی خبروں کا حملہ" قرار دیا۔ ہسپانوی وزیر خارجہ  ہوزے مینوئل الباری نے کہا ان کا ملک 25 روسی سفارتکاروں کو بے دخل کر رہا ہے جو ملکی مفادات اور سلامتی کیلئے خطرہ  ہیں۔ بوچا شہر میں یوکرائنی شہریوں کا جو قتل عام دیکھا اس پر شدید غم و غصہ ہے۔ سویڈن کے وزیرخارجہ این لنڈے کے مطابق جاسوسی کے الزام میں تین روسی سفارتکاوں کو ملک بدر کیا جائے گا۔ اسی طرح اٹلی کے وزیر خارجہ لونیگی ڈی مایو نے ایک بیان میں کہا ان کے ملک نے قومی سلامتی کے پیش نظر 30 روسی سفیروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا۔ دوسری جانب ڈنمارک نے کہا کہ اس نے خود کو سفارتکار ظاہر کرنے والے 15 روسی انٹیلی جنس افسروں کو ملک چھوڑنے کے لئے 14 دن کی مہلت دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...