بھارت میںجنسی جنونیت کی انتہائ:3 افراد نے حاملہ بکری کو اجتماعی زیادتی کرکے مار ڈالا

Apr 06, 2022


کیرالہ (آئی این پی)بھارت میں  3 افراد نے مبینہ طور پر حاملہ بکری کو اجتماعی  زیادتی کا نشانہ بناکر  مارڈالا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ کیرالہ کے کاسراگودضلع میں پیش آیا، اطلاعات کے مطابق بکری 4 ماہ کی حاملہ تھی۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ بکری ایک مقامی ہوٹل والوں کی تھی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے عملے نے  ہوٹل کے پیچھے کچھ خلل محسوس کیا تاہم جب وہ ہاں  پہنچے تو انہوں نے بکری کو بری طرح زخمی پایا تاہم کچھ دیر بعد اس کی موت ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق ہوٹل میں کام کرنے والا ایک  سینتھل نامی شخص مبینہ طور پر بکری کے ساتھ زیادتی میں ملوث پایا گیا جسے حکام نے پولیس کے حوالے کرکے شکایت درج کروادی۔حکام کے مطابق دیگر 2 ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق ملزموں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ  اگر  وہ قصوروار پائے گئے تو  سینتھل اور دیگر مفرور افراد کو جانوروں پر ظلم سے متعلق انڈین پینل کوڈ کی دفعات کے تحت 10 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں