رمضان میں سوئی گیس کی بندش انتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے:طارق محمود 

Apr 06, 2022


علی پورچٹھہ(نامہ نگار)رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی سوئی گیس کی بندش محمکہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے عوام کو پریشان کرنے کے لیئے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے یہ بات انجمن شہریان علی پورچٹھہ کے صدر طارق محمود چوہدری نے ایک بیان میں کہی انھوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ چھ ماہ سے سوئی گیس کی سپلائی بند تھی اب کچھ دن سے سپلائی بحال کی گئی مگر پہلے روزے ہی دوبارہ پریشر کم کر کے عوام کو موجودہ حکومت نے تحفہ دیا ۔انہوں نے اعلی افسران سے مطالبہ کیا کہ لوگوں کو کم از کم رمضان المبارک میں پریشان نہ کیا جائے اور  سوئی گیس کا پریشر بحال کیا جائے تاکہ سحری اور افطاری میں گھریلو خواتین کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور پریشر کم کرنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے۔

مزیدخبریں