حافظ آباد( نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی افتخار نواز ورک گذشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ مرحوم کے انتقال پر سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال بابر،ڈی ای او عبدالمجید، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2کے پرنسپل سید محمد ظہیر، سینئر ایس ایس میاں غلام عباس، متحدہ محاذ اساتذہ کے چیئرمین ریاض احمد تارڑ ، ممتاز احمد قریشی اور علمی ادبی وتعلیمی حلقوں نے گہرے رنج کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش کے لئے دعاکی ہے ۔