قلعہ دیدارسنگھ(چوہدری حسیب پندھیر سے) رمضان المبارک کے دوران چوک تھانے والہ،چوک بینک سکوائر والا،بوتالہ روڈ ،لاری اڈا، چوک جامعہ مسجد مرکزی میں دکاندار سموسوں ،پکوڑوں،جلیبی اور دیگر اشیاء کی تیاری میں غیر معیاری اور مضر صحت گھی اور تیل استعمال کرنے لگے جس سے شہری امراض کا شکار ہورہے ہیں ،فوڈ اتھارٹی کے افسر تماشائی بن گئے۔بتایا گیا ہے کہ کئی دکاندار پیسہ کمانے کے لالچ میں بار بار گرم کیا گیا مضر صحت تیل استعمال کررہے ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے فوڈ اتھارٹی حکام وضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مضر صحت اور غیر معیاری تیل استعمال کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں۔دوسری طرف رمضان بازار میں گوشت ،بیسن، کھجور سمیت دیگر ناقص اشیاء فروخت ہونے کی شکایات بڑھنے لگیں ،رمضان بازار سرکاری نرخوں پر فروخت ہونے والا بڑا گوشت نا قص ہوتا ہے اسکے علاوہ چھوٹا گوشت میسر ہی نہیں ہوتا دیگر اشیا میں بیسن ،کھجور ،لیموں بھی غیر معیاری فروخت کئے جا رہے ہیں جبکہ رمضان بازار میں نگرانی کرنے اور آنے والے خریداروں کی مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے ڈیوٹی پر تعینات پٹوار ی نعیم سیکھواور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا دیگر عملہ خوش گپیوں میں مصروف رہتا ہے جس پر خریداری کے لئے آنے والے لوگوں نے کمشنر گوجرانوالہ کامران بھٹہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔
سموسوں،پکوڑوں دیگر اشیاء کی تیاری میں مضر صحت گھی،تیل کااستعمال
Apr 06, 2022