علیم خان نے عمران خان،انکی بیگم پر سنگین الزمات لگائے: خواجہ آصف

Apr 06, 2022


اسلام آباد(خبر نگار)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم الیکشن لڑیں گے لیکن پہلے آئین توڑنے کے معاملے کی تصحیح کی جائے دھاندلی زدہ الیکشن لڑنے کی عادت پی ٹی آئی کو ہے علیم خان نے عمران خان اور ان کی بیگم پر سنگین الزمات لگائے، وقت زیادہ دور نہیں بزدار ان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بنے گا، عمران خان سب سے زیادہ کرپٹ اور کرپشن کا سرپرست ہے اس نے کرپشن کا میٹر چالو رکھنے کے لیے پارلیمنٹ کو پامال کیاترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ روز علیم خان نے بتایا ہے کہ عمران خان اور ان کی بیگم نے مال اکھٹا کیابزدار مال اکٹھا کرکے کچھ خود بھی رکھ لیتا تھاخواجہ آصف نے کہا کہ ان کے مال اکٹھا کرنے کے ویڈیو ثبوت سامنے آچکے ہیںاسمبلی میں اکثریت ہمارے پاس تھی اقلیت نے اکثریت کو روند ڈالا جنہوں نے قانون اور آئین توڑنے میں اعانت کی ان پر آرٹیکل 6لگے گا عمران خان اوران کے اہل خان سمیت سب قانون کا سامنا کریں گے ۔

مزیدخبریں