ڈپٹی سپیکر نے عمران خان کو بچانے کیلئے آئین توڑا:پیپلزپارٹی 

Apr 06, 2022


اسلا م آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماوں شازیہ مری اور فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر نے عمران خان کو بچانے کیلئے آئین توڑا،اس موقع پرایک سکرپٹ فواد چودھری اور دوسرا سکرپٹ ڈپٹی سپیکر کے ہا س تھا، ڈپٹی سپیکر نے قانون سے منحرف ہوگئے،آپ کوسزا کا سامنا کرنا پڑے گا،آئینی بحران پیدا کردیا گیا ،عمران خان کے ساتھی اپنی حکومت گرنے کا جشن منا رہے ہیں ،عمران خان کا دماغی توازن درست نہیں ،عمران خان نے پارلیمنٹ پر’ کو‘ کیا ہے،ہم تو الیکشن کا دو سال سے مطالبہ کررہے ہیں،عدالت کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا،اگر فیصلہ ہمارے حق میں نہیں آیا تو اپوزیشن قیادت مل کر فیصلہ کرے گی۔سابق رکن اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ سپریم کورٹ کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے کل تک ملتوی ہوگئی،سپریم کورٹ نے سو موٹو ایکشن لیا،ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کی وجہ سے آئینی بحران پیدا ہوگیا ،اس رولنگ سے پیچیدگی بڑھ گئی،آرٹیکل 95 اے کے تحت عدم اعتماد پیش کی گئی95 آرٹیکل کے چار حصے ہیں ،رولز 37 میں لکھا گیا ہے کہ 95 آرٹیکل کے تحت تحریک عدم اعتماد کا لکھا ہے،تحریک عدم اعتماد کے بعد اسمبلی کو موخر تب تک نہیں کیا جاسکتا جب تک ووٹنگ نہ ہو،سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد اسمبلی کا اجلاس موخر نہیں کرسکتا ۔

مزیدخبریں