راولپنڈی(اکمل شہزاد سے )راولپنڈی میں قائم رمضان سستے بازارعوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئے، رمضان میں سرکاری نرخ سے زیادہ قیمت پر اشیاء کی فروخت جاری ہے جبکہ ناقص اور غیر معیاری اشیاء کو مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے،راولپنڈی میں انتظامیہ کی جانب سے 8 رمضان بازار لگائے گئے ہیں جن میںتحصیل دار اور سب رجسٹرارفرائض سرانجام دے رہے ہیں ، جن کی تحصیل آفس سے غیر حاضری نے سائلین کو بھی خوار کر رکھا ہے، رمضان بازاروں میں غیر معیاری اشیاء پھلوں کی حالت گھلی سڑی ہے ، خراب سیبوں کی قیمت سرکاری طور پر 145روپے مقرر ہے جبکہ رمضان بازار وں میں اڑھائی سو سے تین سو روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں دکانداروں کے مطابق ہمارے پاس اچھی کوالٹی کے سیب ہیں ، سرکاری ریٹ کیلئے سامنے گلے سڑے پھل موجود ہیں وہاں سے خرید لیںکیلا سرکاری نرخ فی درجن 140روپے فروخت کرنے کی ہدایت ہے بازار میں موجود کیلو ں میں درجن میں سے دو یا تین کیلے ہی صاف دکھائی دیتے ہیں، آلو30،ٹماٹر 145، پیاز 62، بھنڈی 224،کدو 94روپے فی کلو فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،جبکہ بازار کے اندر ہی ریٹ لسٹ کو چھپا کے رکھا گیا ہے ایک طر ف سٹالوں پر قدرے بہتر سبزی پھلوں کے من مانے نرخ وصول کئے جا رہے ہیں ، گلے سڑے پھلوں کو سرکاری ریٹ پر جو کہ استعمال کے قابل بھی نہیں ہیں، مشروبات ان برانڈز کے فروخت کئے جارہے ہیں جو کبھی بھی مارکیٹ میں دکھائی ہی نہیں دیئے ، جو کوئی بھی شخص نام دیکھ کر ہی خرید نے سے اجتناب کرتا ہے،مرغی کا گوشت 410 روپے اور زندہ مرغی 255 فی کلو فروخت کی جا رہی ہے جن کی حالت دیکھنے سے ہی بیمار دکھائی دیتی ہے، کھجور یں اچھی کوالٹی کی تین سو سے پانچ سو روپے کلو فروخت ہو رہی ہے اور ناقص کجھور 180روپے میں فروخت کی جا رہی ہے ، شہریوں نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بازاروں میں آنے سے کوئی فائدہ نہیں ایک تو دور دراز سے آئیں پیٹرول بھی خرچ کریں پھر اشیاء بھی ناقص مل رہی ہیں جو کچھ بہتر ہیں ان کا صر ف پانچ یا دس روپے کا فرق ہے جو بازار سے باہر فروخت ہو رہی ہیں یہی وجہ ہے بازاروں میں عوام کا رش نہ ہونے کے برابر ہے۔