مکرمی! مجھے اپنے پلاٹ واقع جوہر ٹائون کے اندراجِ برائے انتقال کے سلسلے میں 4 ماہ سے پیش آنے والے تاخیری حربے پر حکام بالا کو اپنی گزارشات سے آگاہ کرنا ہے۔ میں نے اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ آفس میں رجسٹری کی مصدقہ نقل سمیت اپنی درخواست 28 دسمبر 2021ء کو ڈائری نمبر 4661 کے تحت جمع کروائی تھی ۔جس کے مسلسل فالو اپ کے بعد مجھے فروری 2022ء کے وسط میں بتایا گیا کہ لینڈ ریکارڈ آفس سے میری فائل گم ہو گئی ہے ۔چنانچہ 25 فروری 2022ء کو دوبا رہ کاغذات کی نقل سمیت درخواست جمع کروا دی گئی مگر آج تک مجھے اندراجِ انتقال میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ،اور اس عرصے کے دوران بھی لینڈ ریکارڈ کے عملے نے نئی درخواست پر 14 مارچ کو ڈائری نمبر 426 کا ا ندراج کرتے ہوئے مجھے دوبارہ پیش آنے والی اس تاخیر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کے علم میں لانے سے روک دیا۔ دو مرتبہ جمع کروائی گئی میری درخواستوں پر آج 3 ماہ 7 دن ہونے کو آئے ہیں ابھی تک مجھے کسی پیش رفت یا اعتراض سے آگاہ نہیں کیا جا رہا۔ میری گزارشات کا مقصد آپکے کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سینٹر سے متعلق سسٹم میں پیش آنے والی خامیوںکی نشاندہی کرنا ہے تاکہ اس تاخیر کا ازالہ کر کے مجھے اندراج ِانتقال کا اجراء کیا جائے۔ (نعیم الحسن ،لاہور)