کراچی (نیوز رپورٹر) بلڈرز سے بھتہ وصول کرنے اور دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ممتاز تاجر زبیر موتی والا کو پولیس نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میںپیش کردیا۔ بعد ازاںعدالت نے ملزم کو 11 اپریل تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ملزم کے خلاف ایک کروڑ 44 لاکھ بھتہ وصول کرنے کا الزام ہے۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے بلڈرز کو بلیک میل کرکے بھتہ وصول کیا۔ملزم نے خلاف تھانہ نبی بخش اور درخشاں میں مقدمات درج ہیں۔ واضح رہے کہ ممتاز تاجر زبیر موتی والا کو گذشتہ روز پاکستان رینجرز سندھ اور سندھ پولیس نے مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا تھا۔