کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انصاف کی بالادستی کو قائم کرکے ہی امن دشمن قوتوں کو شکست دی جاسکتی ہے ، ،کرپشن اقرباء پروری نے غریبوں کے حقوق کا استحصال کیا ہے ،عدالتوں کا احترام سب پر لاگو ہوتا ہے عوام چہرے نہیں نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں،ملک کی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے ،رمضان پیکیج کے نام پر حکومت نے عوام کو لولی پاپ دیا غریب کو کوئی ریلیف نہیں ہے، خوردنوش کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی ،سیاستدانوں کی کرپشن،لوٹ مار اور اقرباپروری نے جمہوریت کا تشخص بری طرح مجروح کیا ہے، 74 سال میں پاکستان نے کرپشن کے علاوہ کسی چیز میں ترقی نہیں کی،مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے،عوام غربت مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ آ کر خود کشیاں کر رہے ہیں ،ایوانوں کے مزے لوٹنے اور جھوٹے وعدے ودعوئے کرنیوالوں کا احتساب عوام ووٹ کی طاقت سے کرینگے،سیاست اور جمہوریت کو جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرمایہ داروں نے یرغمال بنارکھاہے،کارکنان اپنی صفوں میں یکسوئی پیداکریںانتخابات میں بھرپور حصۃ لینگے ملک کی تقدیربدلنے کیلئے پڑھے لکھے عام آدمی کومیدان عمل میں آناہوگا،ان خیالات کااظہارانہوں مرکز اہلسنت پر سیاسی کمیٹی کے ارکان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کاکہناتھاکہ قرآن و سنت آئین کاسپریم لاء ہے،حکومت اورعدلیہ قرآن وسنت کے مطابق فیصلے کریں تو ملک کودرپیش تمام مصائب سے نجات مل جائیگی، لادینی قوتوں کا مقابلہ قرآن وسنت اور عشق نبی سے سرشار ہوکر ہی کیا جاسکتا ہے ،کلمہ طیبہ کی بنیادپرحاصل کی گئی مملکت میں سیکولرازم کو پنجے مضبوط کرنے نہیں دینگے، ہمارے اکابرین نے اس لیے اپنی جانیں قربان نہیں کی تھیں کہ یہاں انگریز کا نظام رائج کردیا جائے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہادینگے ،قانون کی بالادستی کو ہر حال میں یقینی بناکر کرپشن کا دروازہ بن کرنا ہوگا ۔
انصاف کی بالادستی سے ہی امن دشمن قوتوں کی شکست ممکن ہے ‘ ثروت اعجاز
Apr 06, 2022