ایم اے سال آخر پرائیوٹ اسلامک اسٹڈیز،میتھس،فلاسفی اور عربی سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان


کراچی (نیوز رپورٹر) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق ایم اے سال آخر پرائیوٹ اسلامک اسٹڈیز،میتھمیٹکس،فلاسفی اور عربی سالانہ امتحانات برائے 2019-2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق اسلامک اسٹڈیز کے امتحانات میں نورافشاں بنت محمد انصر سیٹ نمبر615083 نے 780 نمبرز کے ساتھ پہلی جبکہ سائرہ اشرف بنت محمد اشرف سیٹ نمبر615290 نے775 نمبرز کے ساتھ دوسری اور قرۃ العین نعیم بنت شیخ محمد نعیم احمدسیٹ نمبر615105 نے 756 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔امتحانات میں 464 طلبہ شریک ہوئے،216 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 126 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیابی کا تناسب 73.71 فیصدرہا۔میتھمیٹکس کے امتحانات میں ثنا بنت محمد افضل خان سیٹ نمبر616015 نے 684 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 15 طلبہ شریک ہوئے،02 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 03 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کا تناسب 33.33 فیصدرہا۔فلاسفی کے امتحانات میں آصف اقبال ولد سردار احمد سیٹ نمبر616153 نے638 نمبرز کے ساتھ پہلی جبکہ ورداوجاہت بنت وجاہت اکرام سیٹ نمبر616162 نے 624 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 11 طلبہ شریک ہوئے،03 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ ایک طالبعلم کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا ۔کامیابی کا تناسب 36.36 فیصدرہا۔عربی کے امتحانات میں 08 شریک ہوئے اور تمام طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب صفررہا۔

ای پیپر دی نیشن