کراچی (نیوز رپورٹر) ملکی سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کو بھرپور برد باری کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور نئے انتخابات کی طرف جانا چاہئے چونکہ ملک کسی بھی طرح سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا، دوسری طرف اگر ملکی موجودہ سیاسی ناگفتہ صورت حال پر فوری قابو نہیں پایا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان
کی طرف جان بوجھ کر دھکیل نے کے مترادف ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے المدنی قرآن اکیڈمی کے زیر اہتمام شیرشاہ میں 15 روزہ منعقدہ نماز تراویح کے تیسرے روز کی تراویح کے بعد نمازیوں سے ملکی موجودہ سیاسی صورت حال پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا طارق مدنی نے کہا کہ ملکی سیاسی صورت حال پر اعلیٰ عدلیہ کی اب تک کی کارروائی سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کے بجائے اس کے برعکس ہے جو نہایت پریشانی کی بات ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی مسائل و بحران کا واحد حل نئے عام انتخابات ہیں اس لئے اعلیٰ عدلیہ کو سیاسی عدم استحکام کو مزید ہوا دینے کے بجائے اس پر قابو پانے کے لئے نئے عام انتخابات پر زور دینا چاہئے اور یہی وقت کا صحیح تقاضہ ہے ورنہ ملک بری طرح سیاسی عدم استحکام کی لپیٹ میں آجائے گا جو ملک و قوم کے لئے کسی بھی لحاظ سے ٹھیک نہیں ہو گا۔
سیاسی جماعتیں برد باری کا مظاہرہ کریں۔ طارق مدنی
Apr 06, 2022