خواتین موسیقار کے ٹیلنٹ کو فروغ دینے کیلئے منفرد شراکت داری


کراچی (کلچرل ڈیسک)ملک کے بڑے سوشل میڈیا ایپ لائیکی نے مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارمز کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کی اپنی روایت کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان میں خواتین موسیقاروں کو دنیا کے سامنے متعارف کرانے کیلئے سٹار ڈریمز گلوبل انٹرٹینمنٹ کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔ لائیکی نے دیوا پاکستان کیلئے آفیشل شراکت دار کے طور پر معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔ دیوا پاکستان اپنی نوعیت کا پہلا میوزیکل پروگرام ہے جوخواتین موسیقار کو  دنیا کے سامنے اپنے ٹیلنٹ دکھانے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرتاہے۔دیوا پاکستان کیسیزن 1 کا آغاز 2022 موسم گرما میں ہوگا جس میں ملک بھر سے ابھرتی ہوئی  8 خواتین گلوکاروں کے 8گانے پیش کئے جائیں گے ۔ خواتین چاہے وہ کارپوریٹ سیکٹر ہو یا پھر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری ہوتیزی کے ساتھ مختلف شعبوں میں اپنا لوہا منوارہی ہے ۔ سوشل میڈیا اور مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم بلخصوص خواتین کواپنے ٹیلنٹ کے فروغ کیلئے موقع فراہم کررہے ہیں جو بصورت دیگر متعلقہ وسائل کی کمی کے باعث دنیا کی نظروں سے اجھل ہی رہیں گے۔دیوا  پاکستان کے ساتھ اشتراک سے لائیکی پاکستان بھر سے ابھرتی ہوئی خواتین موسیقار کو بااختیار بنائے گا تاکہ وہ اپنے فن کے ذریعے دنیا کی توجہ حاصل کرسکیں جس کی وہ حق دار ہیں  بلکہ کورونا وبا میں  اپنے  معیار زندگی کو بہتر بنا سکیں ۔ دیوا  پاکستان کے لائیکی ایپ پر آفیشل ہینڈلز ہوں گے جبکہ فیچر پیج  ان ایپ پر 7روزہ تشہری مہم چلائی جائے گی تاکہ موسیقاروں اور اس ایونٹ کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن